بھارتی گجرات بھارت کی ایک ریاست (صوبہ) ہے۔ گجرات مغربی بھارت میں واقع ایک ریاست ہے۔ اس کی شمال مغربی سرحد جو بین الاقوامی سرحد بھی ہے، پاکستان سے لگی ہے۔ راجستھان اور مدھیہ پردیش اس کے بالترتیب شمال و شمال مشرق میں واقع ریاست ہیں۔ مہاراشٹر اس کے جنوب میں ہے۔ عرب سمندر اس کی مغربی-جنوبی سرحد بناتا ہے۔ اس کی جنوبی سرحد پر دادرا و نگر-حویلی ہیں۔ اس ریاست کا دار الحکومت گاندھی نگر ہے۔ گاندھی نگر، ریاست کے سب سے بڑے شہر احمد آباد کے قریب واقع ہے۔ گجرات کا رقبہ 196,204 مربع کلومیٹر ہے۔
یک پیام ارسال کرد